17 اگست، 2024، 6:48 PM

قومی اتفاق رائے والی حکومت" کے وزراء کی فہرست پارلیمنٹ کو پیش کی گئی ہے، صدر پزشکیان

قومی اتفاق رائے والی حکومت" کے وزراء کی فہرست پارلیمنٹ کو پیش کی گئی ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی حکومت میں وزارتی عہدوں کے لیے نامزد افراد کی ایک فہرست پارلیمنٹ کو پیش کی ہے جو تمام ایرانی عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور اسے "قومی اتفاق رائے والی حکومت" کا نام دیا جاتا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا: آج جو فہرست پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے وہ قومی اتفاق رائے کی حکومت کے وزراء کی ہے، جیسا کہ میں نے افتتاحی تقریب میں کہا تھا کہ قومی اتفاق رائے کی حکومت خود کو تمام ایرانی عوام کی نمائندہ سمجھتی ہے۔

نئے ایرانی صدر نے مزید کہا کہ قومی اتفاق رائے کی حکومت تمام ایرانی عوام کے شہریت کے حقوق کو یقینی بنانے کی پابند اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کی پاسداری، رہبر معظم انقلاب کے وضع کردہ ویژن پلان کے اہداف کو عملی جامہ پہنانا اور ساتویں ترقیاتی منصوبے کی تکمیل، حکومت اور نظام کی دیگر شعبوں کے درمیان ہم آہنگی، حکومت کا بنیادی محور ہوگا۔

پزشکیان نے کہا کہ موجودہ پالیسیوں اور اقدامات سے ملک میں جاری مسائل حل نہیں ہوں گے تاہم  انتظامیہ کے منصوبوں سے لوگوں کی رضا مندی ان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مسائل بیرونی طاقتوں کے بجائے اندرون ملک سے جنم لیتے ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ نے صدر مسعود پزشکیان کی زیر صدارت نئی کابینہ کے مجوزہ وزراء کی اہلیت کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

News ID 1926042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha